53

فیاض چوہان صحافی کے سوال پر ناراض ہو کرکر چلے گئے

پنجاب کے سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ایک تقریب کے دوران صحافی کے سوال کا برا مان گئے اور تقریب ہی چھوڑ کر چلے گئے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے کے مطابق صحافی نے سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ پہلے بغیر سوچے بولتے ہیں اور پھر معافی مانگتے ہیں ؟ فیاض الحسن نے جواب دیا کہ ہمیشہ پہلے تول کر بولے ہیں ، صحافی نے کہا کہ آپ نے اداکارہ میگھا سے بھی معافی مانگی تھی ۔ فیاض الحسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میگھا میرے گھر آئی تھی ۔

یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو اقلیتوں سے متعلق ایک بیان دینے پر وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ سٹیج اداکاروں پر بھی سخت تنقید کر چکے ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہو ئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں