28

کیا امریکہ نے واقعی ہی پاکستانیوں کو ویزہ جاری کرنے پر پابندی لگا دی ہے ؟

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں امریکی قونصلر آپریشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے,پاکستانیوں کو امریکی ویزے بدستور جاری کیے جارہے ہیں ، ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے پاکستان پر ویزہ پابندی لگانے کی سفارش کی تھی تاہم ابھی تک امریکی وزارت خارجہ نے سفارش پر عملدرآمد شروع نہیں کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا سفارتی ذرائع سے کہناتھا کہ امریکہ نے پاکستان سے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ان کی فہرست پاکستان کے حوالے کر دی گئی ہے تاہم پاکستان نے تصدیق کے بعد غیر قانونی تارکین وطن واپس لینے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔ پاکستان کا موقف ہے کہ تصدیق کے بغیر کسی بھی غیر قانونی تارکین وطن کو واپس نہیں لیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں