96

پرویز خٹک کےبھائی لیاقت خٹک کو کونسی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے ؟

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے چھوٹے بھائی لیاقت خٹک کو کے پی کے کی کابینہ میں شامل کیے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم ابھی تک صوبائی حکومت کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیاہے ۔

نجی انگریزی ویب سائٹ ” دی نیوز “ انٹرنیشنل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو صوبائی وزارت آب پاشی دیئے جانے کا امکان ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ لیاقت خٹک گورنر ہاﺅس میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ معلوم ہواہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے لیاقت خٹک کو وزیر بنانے کی سمری پر دستخط کرتے ہوئے منظوری دیدی ہے ۔اس کے علاوہ مزید چار معاونین کو بھی تعینات کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے ۔مشیران میں ایک خاتون اور اقلیت سے رکن اسمبلی بھی شامل ہوگا کیونکہ موجودہ کابینہ میں کوئی بھی خاتون وزیر شامل نہیں ہے ۔

لیاقت خٹک ضلع نوشہرہ کے سابق ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ وہ عام انتخابات 2018 میں اپنے بھائی پرویز خٹک کی جانب سے خالی کی جانے والی نشست پر ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں