100

کیازرداری فضل الرحمان کی حکومت خلاف تحریک میں شرکت کریں گے ؟

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس میں آصٖف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے جس دوران ضمانت کیلئے درخواست دائر کی گئی جسےعدالت نے منطور کرتے ہوئے دونوں رہنماﺅں کو بیس بیس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے اور سماعت نو مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔

عدالت کے باہر صحافیوں نے آصف زرداری سے گفتگو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ مولانا فضل الرحمان کی حکومت کیخلاف تحریک میں شرکت کریں گے جس پر آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” انشااللہ “ ۔آصف زرداری نے تازہ ملکی معیشت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سوال یہ ہے کہ ملک میں نیب چلے گی یا معیشت۔ نوازشریف کے بیرون ملک جانے کے معاملے آصف زرداری نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میاں صاحب کو ملک سے باہر جانے کی ضرورت ہے تو چلے جائیں گے ، اللہ سب کو صحت دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں