73

فاروق ستار کا ایم کیوایم پاکستان میں ایک نئی جماعت حقیقی ٹو بننے کا دعویٰ

ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم کیو ایم حقیقی ٹو بن چکی ہے، کل کی فلاپ جلسی سے ثابت ہوگیاہے کہ رابطہ کمیٹی اور اس کے چند بڑوں کی جانب سے قوم کا سودا کرلیا گیاہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاہے کہ میری بات مان لیں اور رہی سہی عزت بچا لیں، ایک رن نہ بنانے والے ایک بڑی تحریک چلانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ مجبور لوگوں کو کروڑوں روپے خرچ کرکے جلسے میں بلایا تھا، کسی کو دکھانے کے لیے بے موسمی جلسہ کریں گے تو لوگ تھوتھو کریں گے۔ ایم کیو ایم حقیقی ٹو بن چکی ہے اور اگلا بلدیاتی انتخابات، میئر اور ڈپٹی میئرشپ کسی کو دینے کی تیاری کرلی گئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنے لوگ تمہار ےجلسے میں آئے اتنے لوگ تو جانوروں کودیکھنے کیلئے آتے ہیں ، فلاپ جلسے اور جلسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کیا ہونیوالا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں