48

ملزم بیگناہ، نیب پراسیکیوٹر کے دلائل پر عدالت نے رہا کردیا

احتساب عدالت نے ماڈل انکلیو ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس میں 2 ارب سے زائد فراڈ کیس کے ایک ملزم کے خلاف نیب کی درخواست پر انکوائری بند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق نیب کی جانب سے ملزم منظر عالم کو احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے روبرو پیش کیا گیا، ملزم کو عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیتے 7 مئی کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا لیکن نیب کی جانب سے ملزم کو پہلے ہی پیش کردیا گیا، نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف نیب کی تفتیش مکمل ہوچکی۔

ملزم کے خلاف کیس میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے اس لئے نیب حکام نے ملزم کے خلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حتمی منظوری عدالت سے لینے کیلئے 9 سی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم منظر عالم کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں