50

وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی خبریں، چوہدری نثار علی خان بھی بول پڑے

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب بنائے جانے کے بارے میں جنہوں نے شوشہ چھوڑا ہے وہی لوگ اس کا جواب بھی دیں۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ رواں سال کے آخر میں مہنگائی عوام کی چیخیں نکلوا دے گی ۔

روات میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ سیاست عہدے کیلئے نہیں عوام کیلئے کرتے ہیں، جن لوگوں نے انہیں وزیر اعلیٰ بنانے کا شوشہ چھوڑا وہی اس کا جواب بھی دیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ اگر وہ عمران خان کے ساتھ ہوتے تو کہتے کہ ایک جگہ اکٹھے ہوجائیں کیونکہ آج اتحاد کی ضرورت ہے۔

چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا کہ ان کا مستقبل قریب میں بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ’میں نے اس لیے پنجاب اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا کیونکہ میرے ساتھ قومی اسمبلی کی نشست پر ہاتھ ہوا‘۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دوسروں پر تنقید کرنے والے عمران خان نے چند ماہ میں ریکارڈ قرضے لیے، اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں جو مہنگائی ہوگی اس سے عوام کی چیخیں نکل جائیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں