103

فیصل جاوید کا بلاول اور مریم کووالدین کی مشکلات میں کمی کا مشورہ

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دلوانے فرار کی راہ تلاش کررہے، بلاول اور مریم کو مشورہ ہے وہ اپنے والدین کی مشکلات میں کمی لائیں، قوم کی لوٹی دولت واپس کریں اور لندن و پیرس جا کر زندگی کے مزے لوٹیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت انتہائی ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔

بلاول اور مریم کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے والدین کی مشکلات میں کمی لائیں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ بلاول اورمریم نواز شریف کو لوٹی گئی قوم کی دولت واپس کرنے کا مشورہ دیں۔ قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کردیں اور لندن و پیرس جا کر زندگی کے مزے لوٹیں۔ کب تک نان ایشوز کو ایشو بنا کر سیاست میں زندہ رہنے کی کوششیں کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنسز میں پلانٹڈ سوالات کا سہارا لیتے ہیں اور جلسوں میں رقم دے کر بندے بلواتے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ جو صاحب ’’ووٹ کو عزت‘‘ دلوانے نکلے تھے اب فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں۔ معاملہ بالکل سادہ ہے کہ دونوں کی لوٹ مار بے حد و حساب ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے واضح کیا ہے کہ امانت میں خیانت کر نے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،قائداعظم کے پاکستان میں صدارتی نظام جمہوریت کیلئے مسائل پیدا کرنے والے سن لیں،جب شکنجہ آپ کی گردن کے پاس آتا ہے تو آپ تڑپ اٹھتے ہیں، روز سیاسی یتیم پارلیمنٹ کا سہارا لیتے ہیں، حکومت عوامی معاملات میں رکاوٹ برداشت نہیں کریگی،بلاول بھٹو اپنی والدہ شہید بی بی کا مذاق نہ اڑوائیں،حکومت میدیا کیلئے آکسیجن سلنڈر کا بندوبست کر رہی ہے،صحافتی تنظیموں کیساتھ مستقبل کے لائحہ عمل کی بات چیت ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں