82

سابق صدر پرویز مشرف کا یکم مئی کو پاکستان آنے کا فیصلہ

سابق صدر پرویز مشرف نے یکم مئی کو پاکستان آنے کافیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے یکم مئی کو پاکستان آنے کافیصلہ کرلیا ہے۔وکیل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سابق صدر کی صحت بہتر ہے ،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ خاندان کے افراد کے مطابق پرویز مشرف یکم مئی کو واپس آنے کو تیار ہیں ،وطن واپسی کنفرم ہونے پر خصوصی عدالت میں سکیورٹی کیلئے درخواست دائر کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت میں سنگین غداری کیس سماعت کیلئے مقرر ہے ،سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر خصوصی عدالت کوسابق صدرکو بغیر فیصلہ سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں