115

وزیراعظم عمران خان کی ایتھوپین ہم منصب سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان اور ایتھوپیا کے وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کااعلیٰ سطح رابطوں کاتسلسل برقراررکھنے پراتفاق کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورایتھوپیاکے وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوئی،ملاقات دوسرے بیلٹ اینڈروڈفورم کے موقع پرہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا ،عمران خان نے دونوں ممالک میں سیاحت،تجارت،معیشت،عوامی رابطوں میں تعاون کی تجویز دی ،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح رابطوں کاتسلسل برقراررکھنے پراتفاق کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی افریقی ممالک سے کثیرالجہتی تعلقات کواہمیت دیتاہے،امن دستوں کے ذریعے افریقہ میں امن کیلئے کرداراداکرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں