75

سرفراز احمد نے برطانیہ میں شاندار کام کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کھیل کے میدان کیساتھ ساتھ قرأت میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشین ٹرسٹ کیلئے شیڈول فنڈ ریزنگ ایونٹ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے تلاوت قرآن پاک کی جسے سن کر تقریب میں شریک حاضرین پر رقت طاری ہو گئی، یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرفراز احمد حافظ قرآن ہیں اور انہیں قرأت اور نعت رسول مقبول ﷺ پر مکمل دسترس حاصل ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان ٹیم تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیت کر وطن واپس لوٹی تو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے پوری ٹیم کو وزیراعظم ہاﺅس میں دعوت دی تھی اور اس تقریب کے دوران بھی سرفراز احمد نے نعت رسول مقبول ﷺ پڑھ کر شرکاءپر سحر طاری کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں