37

انورمجید کے بیٹے نے سفری پابندی کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار ملزم انورمجید کے بیٹے نے سفری پابندی کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دیدی، درخواست خواجہ نمرمجید نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائرکی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے وزارت داخلہ میں درخواست دی،درخواست دینے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی،درخواستگزار کا کہنا ہے کہ نیب انکوائری اورتفتیش میں مکمل تعاون کررہا ہوں،گھر والوں کیساتھ بیرون ملک جانا چاہتا ہوں،نام ای سی ایل سے نکالاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں