53

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زادپیرکواسلام آبادآئیں گے

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پیرکواسلام آبادآئیں گے۔

نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زادپیرکواسلام آبادآئیں گے۔ زلمے خلیل زاددورہ پاکستان میں وفودکی سطح پرمشاورت کریں گے،امریکی نمائندہ خصوصی اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سول وعسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان سے رہنمائی حاصل کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اسی دوران معاون وزیرخارجہ ایلس ویلزکی قیادت میں امریکی وفدپاکستان آئےگا، پاک امریکا دوطرفہ مذاکرات کادورآئندہ ہفتے اسلام آبادمیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں