69

بلین ٹری سونامی کے جھوٹ کا ثبوت قوم کے سامنے آگیا ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی کے جھوٹ کا ثبوت بھی قوم کے سامنے آگیا ہے، نیب سے پوچھنا تھا کیا بلین ٹری سونامی کی خبر ان تک پہنچی ہے ؟

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بلین ٹری سونامی پر آڈیٹر کی رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں،عمران صاحب، صرف بلین جھوٹ کا سونامی لائے ہیں۔آڈیٹر کی رپورٹ میں بلین ٹری سونامی کے جھوٹ کا ثبوت بھی قوم کے سامنے آگیا ہے، نیب سے پوچھنا تھا کیا بلین ٹری سونامی کی خبر ان تک پہنچی ہے ؟

انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ پودوں کو 5 ارب بنا دیا ،شاید زبان پھسل گئی ہو گی۔ ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کاخواب دیکھنے والوں کیلئے گھبرانے کا وقت ہو گیا،5 ارب درخت اسی سیارے پر لگائے گئے جہاں 50 لاکھ گھر تعمیر ہورہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ 23 سال کے ڈرامے کی حقیقت روز عوام کے سامنے عیاں ہو رہی ہے، شکر ہے عمران صاحب نے یہ نہیں کہا پشاور میں لائٹ کی رفتار سے تیز میٹرو بنائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں