80

ظلم کرنے سے ظلم سہنا زیادہ بڑا گناہ ہے ،علی ظفر

گلوکارعلی ظفر نے کہا ہے کہ ظلم کرنے سے ظلم سہنا زیادہ بڑا گناہ ہے ،میں حق اورسچ پر ہوں جو حق پر ہوتاہے وہ بن بلائے آجاتاہے ۔

گلوکار علی ظفرنے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی ،اپنے خلاف مہم پر ایف آئی اے کو کیس دیا ہے،انہوں نے کہا کہ میشا کی وکیل جعلی اکاونٹس کو فالو اور ری ٹوئٹ کر رہی ہیں ،الزام لگانے والے ذاتی مفاد کیلئے الزام لگا کر خود کینیڈا چلے گئے ، ان کا کہنا تھا کہ حقائق یہ ہیں کہ منظم پلان سے ذاتی مفاد کیلئے مجھے ٹارگٹ کیاگیا۔

گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع کے خلاف توہین کا کیس دائر کیے ایک سال ہوچکاہے جبکہ میشا کا کیس برخاست ہوچکا ان کی اپیل بھی مسترد ہوچکی ،انہوںنے کہا کہ میرا کیس ہرجانے کا ہے ،ایک سال ہوگیا ،ہمارے گواہ 8بار آچکے ،کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے تاکہ میرا سچ اور ان کا جھوٹ سامنے آئے،علی ظفرنے کہا کہ آج سے گواہوں کی جرح شروع ہوگئی ہے ،میشا کے گواہ عدالت آئیں اور عدالت کا سامنا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں