137

گلوکارہ میشاءشفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی

گلوکارہ میشاءشفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی،عدالت نے آج میشاءشفیع کے وکلا کو گواہان پر جرح کےلئے طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار اورفلم سٹار علی ظفر نے میشاءشفیع کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے،جس میں وکیل علی ظفر نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ میشاءشفیع کے وکلا کیس کو جان بوجھ کر التوا کا شکار کر رہے ہیں ،لاہور کی مقامی عدالت میں گلوکارہ میشاءشفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی،عدالت نے آج شہادتیں قلمبند کرانے کیلئے گواہان کو طلب کر رکھا ہے،میشاءشفیع کے وکلا گواہان پر جرح کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں