61

شاہد خاقان عباسی سمیت7 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، چیئرپرسن اوگراعظمیٰ عادل،سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق ،مبین صولت ،شاہداسلام الدین اور عامر نسیم کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے ،مذکورہ افراد کے نام نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالے گئے،اس سے قبل تمام افراد کے نام سٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں