119

ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کون سی چار ٹیمیں جائیں گی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ ٹرافی جیتنے کیلئے انتہائی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2003ءکے میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے والے گنگولی نے کہا ہے کہ میرے خیال میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ ہی وہ چار ٹیمیں ہوں گی جو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ اس بار راؤنڈ روبن فارمیٹ کی وجہ سے ایونٹ زیادہ دلچسپ ثابت ہو گا اور اس میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جبکہ جیت اسی ٹیم کو ملے گی جو ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں