75

ٹیوٹا کے نوجوان چیئرمین نے عہدہ سنبھالتے ہی شاندار حکم دیدیا

ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی( ٹیوٹا) کے نوجوان چیئرمین حافظ فرحت عباس نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ فنی تعلیم کا فروغ ،اس کا معیار بلند کرنا میرا مقصد ہے ، اب انہوں نے توانائی بچت پالیسی پر چلتے ہوئے شاندار حکم دیدیا۔

ٹیوٹا کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں حافظ فرحت عباس نے بتایاکہ سیکریٹریٹ کے دورے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کئی دفاتر میں غیرضروری ایئرکنڈیشنز چل رہے ہیں ، وفاقی اور صوبائی حکومت کی توانائی بچت پالیسی کے تحت یہ فیصلہ کیاگیا کہ مندرجہ ذیل اقدامات کیے جائیں گے ۔ ٹیوٹا سیکریٹریٹ لاہور میں موجود تمام ایئرکنڈیشنز دن 11بجے سے پہلے بند رہیں گے ، اسی طرح دفاتر بند ہونے سے دو گھنٹے قبل تمام اے سی بند کردیئے جائیں ۔

افسر کی غیرحاضری کی صورت میں بھی اے سی بند رکھے جائیں اور گراﺅنڈ فلور پر موجود دفاتر کے ای سی کا ٹمپریچر 26اور فرسٹ فلور پر موجود دفاتر کے ای سی 24پر چلائے جائیں ۔نوٹیفکیشن کے آخر میں چیئرمین نے نوٹیفکیشن میں ایک مرتبہ پھر متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں