75

دیگرممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کے حوالے سے ایسوسی ایشن کی کوششوں کا معترف ہوں،سی پیک منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ کی صورت میں پاکستان کیلئے اہم ہے،سی پیک کی بدولت دوسرے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں،

وزیر اعظم نے پاک چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین کے تعاون سے گوادربڑاتجارتی مرکزبن گیا، اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے ایک نعمت ہے،سی پیک پر پورا پاکستان متفق ہے،انہوں نے کہا کہ چین دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے،چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کی مختلف جہتیں ہیں،چین نے گزشتہ 30 سال کے دوران ترقی کی منازل طے کیں، پاکستان امن و استحکام کیلئے کاوشیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام جانتے ہیں چین نے ہرمشکل وقت میں مدد کی،غربت میں کمی کیلئے چین کے تجربات سے سیکھناچاہتے ہیں، غربت میں کمی کے پروگرام پرچین کاتعاون حاصل ہے،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کرداراداکررہا ہے،الیکشن کے بعد بھارت سے بات چیت کی توقع ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں