75

حکومت اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنے دے،یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنے دے۔

نیب آفس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس سے ادائیگی کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، مجھے منی لانڈرنگ یا جعلی اکاؤنٹس میں نہیں بلایا جارہا ہے ، مجھے توشہ خانے کی گاڑیاں آصف زرداری کو دینے پر طلب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پوچھا کہ مجھے کیوں بلایا گیا ہے ،مجھ سے کہا گیا کہ جو گاڑیاں خریدی گئی ان اکاؤنٹس سے ادائیگی کی گئی ، تومیں نے جواب دیا کہ اس وقت تو جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ نہیں تھا میرا کیا لینا دینا ہے اس سے ، یوسف گیلانی نے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ صرف تین گاڑیاں ان اکاؤنٹس کے ذریعے خریدی گئیں،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے جس سمری کی منظوری دی تھی اس میں کوئی غلط بات نہیں تھی،خط لکھ کر کچھ سمریوں کی کاپی میں نے مانگی تھی ، سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے نیب کے سوالوں کے جوابات جمع کرادیے ،مجھ سے صرف رولز سے متعلق پوچھا گیا ہے ،میں نے سیکرٹری کو گاڑی قانون کے مطابق دینے کے احکامات دیے تھے۔تمام قوانین کو مد نظر رکھ کر ہم نے گاڑیاں دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں