75

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا،محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاندکی پیشگوئی کردی،پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کاچاند5 مئی29 شعبان کونظرنہیں آئےگا،ماہ صیام کا چاند 6 مئی کونظرآنے کاامکان ہے،پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاندکی پیدائش5 مئی کو 3 بجکر45 منٹ پرہوگی،ملک کے بیشترحصوں میں موسم جزوی طورپرابرآلودرہنے کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر4 منٹ پرہوگا،چاند غروب آفتاب کے بعد 7بجکر33 منٹ تک آسمان پرہوگا،چاندکی عمر15 گھنٹے43 منٹ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں