123

نوازشریف کو لندن سے سرجری کروانے کی تجویز

مسلم لیگ ن کی ترجمانچ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو لندن سے سرجری کرانے کی تجویز دی۔ پٹیشن کو پڑھے بغیر تحریک انصاف سیاست کررہی ہے۔

گزشتہ روز اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹر لارنس سے نواز شریف کی رپورٹ پر تجزیہ کیا، پاکستان کے ڈاکٹرز نے بھی یہی تجاویز دی ہیں۔ علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے پارلیمنٹ میں آنا پسند نہیں کرتے، کرپٹ وزراءکو جیل بھیجنے کی بجائے نئی وزارتیں دے دی گئیں۔ عمران کو ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں 23 سال لگے، 23 سال عوام نے آپ کا ڈھونگ دیکھا، تحریک انصاف کے پرانے لوگ بھی آج خون کے آنسو رورہے ہوں گے۔ پارٹی فنڈنگ سے بنی گالہ اور علیمہ باجی کے محل بنے اور آج ترقی کی شرح کم اور مہنگائی کی زیادہ ہوگئی ہے۔

کابینہ کے وزیر نے گیس کے فرضی بل بھیجے اسے کوئی وزارت دینے کی بجائے جیل میں بھیجنا چاہیے تھا، عمران کی کابینہ میں مشرف اور پیپلزپارٹی کے لوگ براجمان ہیں، وزیراعظم کے حکم پر وزارت پٹرولیم کے اندر ڈاکہ ڈالا گیا، عمران کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگ تحریک انصاف کی نمائندگی نہیں کرتے، مہنگائی کی شرح تین سے دس فیصد ہوگئی ہے۔ جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو فوائد پہنچائے گئے، صدارتی نظام آئین کی خلاف ورزی ہے، مسلم لیگ ن اس کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرے یگ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں