48

طلاق یافتہ بیوی کو دوبارہ واپس نہ لانے پر ملزم آپے سے باہر

شفیق آباد کے علاقہ میں طلاق یافتہ بیوی کوواپس نہ لانے پر بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والے باپ، دو بہنوں اور خود کشی کرنے والے ملزم کی لاشیں پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ملزم اویس کی بیوی نے تقریبا ایک سال پہلے اویس سے علیحدگی اختیار کرلی تھی بیوی نے کسی دوسرے مرد سے شادی کرلی تھی جس سے بھی اس نے طلاق لے لی اب اویس دوبارہ اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ لیکن باپ اور بہنیں راضی نہ تھی ملزم اپنے باپ اور بہنوں کو مجبور کرتا تھا کہ اس کی بیوی کو نکاح کرکے واپس لایا جائے اس بات پر متعدد بار جھگڑا بھی ہوا تھا۔ بد ھ کی رات بھی جھگڑا ہوا تو اویس نے فائرنگ کرکے اپنے 62سالہ باپ ریاض امجد، بہنوں 27سالہ مریم اور 22سالہ سدرہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور خودبھی کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی۔ ملزم نے اپنے بھائی فرحان کے بازو پر بھی گولی مار کر اسے زخمی کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں