148

تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر فخر نہیں شرم کا مقام ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے پارلیمنٹ میں آنا پسند نہیں کرتے۔ تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر فخر نہیں شرم کا مقام ہے۔ مشرف اور زرداری کی کابینہ اس وقت ملک چلا رہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں 23 سال لگے۔ 23 سال عوام نے آپ کا ڈھونگ دیکھا۔ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے پارلیمنٹ میں آنا پسند نہیں کرتے جبکہ تحریک انصاف کے پرانے لوگ بھی آج خون کے آنسو رو رہے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی فنڈنگ سے بنی گالا اور علیمہ باجی کے محل بنے۔ پی ٹی ائی آج تک پارٹی فنڈنگ کا جواب نہیں دے سکی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ترقی کی شرح کم اور مہنگائی کی زیادہ ہوگئی ہے۔ مہنگائی کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ہوگئی ہے جبکہ ترقی کی شرح 5 فیصد سے کم ہو کر 2 فیصد پر آگئی ہے۔ موجودہ حکومت نے عوام سے 2 وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ بلاول کو کہنے کا نہیں، اکیاون فیصد عوامی نمائندگی کی تذلیل کی گئی۔ وزیر اعظم کو اپنی عزت کا خیال نہیں، کم از کم اپنے عہدے کا خیال کر لیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عبدالرزاق داؤد اور ندیم بابر مفادات کے ٹکراؤ کی مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے موٹر وے بنائی، بجلی بحران ختم کیا، دہشتگردی پر قابو پایا۔ شہباز شریف نے بھی چار میٹرو بنائیں، یہ ایک پشاور والی مکمل کرکے دکھائیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آج ایک کروڑ نوکریاں دینے آج لوگوں کو بے روزگار کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط سے مہنگائی مزید بڑھے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں