113

وزیر اعظم نے چین جاتے ہوئے بڑا پیغام جاری کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاک چین شراکت نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کے ساتھ دورہ چین کا آغاز کررہا ہوں۔

دنیانیوز کے مطابق دو رہ چین پر روانگی کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا ہے پاکستان اور چین کی دوستی عوام کے دلوں میں ہے، تعاون اور دو ٹوک حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں، پاک چین شراکت نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کیساتھ دورے کا آغاز کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی باہمی احترام پر مبنی ہے اور چین ہمارا قریبی دوست ہے۔ دورے کے دوران بہترین دوست صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات بھی کروں گا ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم چینی صدر کی دعوت پر بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کرینگے، عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ون آن ون ملاقات 28 اپریل کو ہو گی۔ وہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی ایجنڈا برائے 2030 کے سیشن میں بھی شرکت کریں گے۔ ملائشیا، مصر، بیلا روس ، ایتھوپیا سمیت کئی سربراہان مملکت سے بھی ملاقات طے پا گئی ہے، عمران خان کے اعزاز میں پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی جانب سے ظہرانہ دیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں