73

نیب نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو اکٹھے طلب کر لیا

نیب نے حمزہ شہباز اور ان کی مبینہ بیوی عائشہ احد کو 30 اپریل کو طلب کیا ہے۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے حمزہ شہباز کوآمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں 30 اپریل کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے تاہم اہم بات یہ ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کو بھی طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عائشہ احد کو 30 اپریل کو دوپہر 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں