77

یاسر شاہ کو انگلینڈ میں کامیاب ہونے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ یاسر شاہ گگلی کا بہتر استعمال سیکھ جائیں تو مہلک ہتھیار کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں، میگا ایونٹ کیلئے سخت محنت کی ہے، ماضی میں ہونے والی غلطیوں سے دہرانے سے گریز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل شاداب خان کے میڈیکل ٹیسٹ میں وائرس کی تصدیق ہونے پر انہیں ڈراپ کر کے یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آج کل کرکٹ میں ’رِسٹ سپنرز‘ کا کردار اہم ہو چکا ہے اور یاسر شاہ ہمارے بہت کام آ سکتے ہیں مگر اہم بات یہ ہے کہ انہیں ایسی گیندیں کروانا ہوں گی جو بیٹ کے دائیں یا بائیں کنارے کو چھو کر گزریں اور بیٹسمینوں کا اعتماد متزلزل ہو، اس کا مطلب یہ ہوا کہ انہیں گگلی کا موثر استعمال کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر وکٹ تھوڑی سی بھی سازگار ہو تو یاسرشاہ ہمارا مہلک ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں لیکن یہ وقت ثابت کرے گا کہ ہم انہیں ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنا سکتے ہیں یا نہیں البتہ ورلڈ نمبرون انگلینڈ سے سیریز پاکستان ٹیم کیلئے تیاریاں جانچنے اور کمبی نیشن آزمانے کا بہترین موقع ہوگی، ان میچز میں بہتر کارکردگی کے بعد ہم زیادہ پراعتماد ہوکر میگا ایونٹ میں مہم شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں