95

سری لنکا میں بم دھماکوں سے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا بڑا نقصان ہو گیا

سری لنکا میں ہونے والی المناک دہشت گردی کے باعث آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے سری لنکا ٹیم کا کیمپ ختم کر دیا گیا ہے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق ٹیم کا کیمپ رواں ہفتے شروع ہونا تھا لیکن ملک کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اسے ختم کر دیا گیا ہے۔

سری لنکا کے ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے پہلے سپیشل فورس کیمپ میں شرکت کرنا تھی لیکن اب ایسا نہیں ہو سکے گا اور سری لنکن ٹیم کیمپ میں شرکت کئے بغیر ہی 7 مئی کو انگلینڈ روانہ ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں