109

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ‘پولیس کمانڈوزتعینات

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں.

شہر میں انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈوز کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے، پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا.

اجلاس میں عیسائی برادری کی عبادت گاہوں کے گرد سیکورٹی سخت کی جائے گی ،آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائیے گا. پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان المبارک سے قبل مساجد اور امام بارگاہوں کا سیکورٹی آڈٹ کیا جائے،وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل سے آنے والی شکایات کو بروقت نمٹایا جائے کرپشن کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جائے گی.

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ، اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ اہم اور حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں. شہر میں انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈوز کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے، پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا.
اجلاس میں عیسائی برادری کی عبادت گاہوں کے گرد سیکورٹی سخت کی جائے گی ،آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائیے گا. پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان المبارک سے قبل مساجد اور امام بارگاہوں کا سیکورٹی آڈٹ کیا جائے،وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل سے آنے والی شکایات کو بروقت نمٹایا جائے کرپشن کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں