114

ملائیکہ اروڑا سے شادی کی خبروں پر بالآخر ارجن کپور نے خاموشی توڑدی

گزشتہ کئی مہینوں سے سلمان خان کی سابق بھابھی ملائیکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کی شادی کی خبریں چل رہی ہیں اور ایک عرصے کی خاموشی کے بعد اب بالآخر اس بارے میں ارجن کپور نے بھی چپ کا روزہ توڑ دیا اور شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری عمر 33سال ہے اور مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ۔

بھارتی اخبار کے حوالے سے روزنامہ جنگ نے لکھا کہ ڈی این اے انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے اداکارہ ملائیکا اروڑا سے شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملائیکا میرے لیے بہت خاص ہیں اور میں اپنی زندگی میں اچھے لوگوں کی موجودگی کو خوش قسمتی تصور کرتا ہوں تاہم شادی سے متعلق تمام خبروں کو ارجن نے افواہ قرار دیدیا۔

واضح رہے بھارتی میڈیا میں گزشتہ کافی عرصے سے ملائیکا اروڑا اورارجن کپورکے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ بھارتی میڈیا یہ دعویٰ بھی کر چکا ہے کہ دونوں اداکار 19جون کو شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں تاہم ارجن کپور نے ان سب خبروں کو افواہیں قرار دیا ہے ۔ملائیکا اروڑا خان بالی وڈ اداکار اور ہدایت کار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ اور بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی بھابھی تھیں جبکہ ارجن کپور معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار بونی کپور کے سگے اور لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے سوتیلے بیٹے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں