70

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازشریف کی عبوری ضمانتسے متعلق فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 8 مئی تک توسیع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازشریف آج صبح لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جو کہ آج ختم ہو رہی تھی تاہم عدالت نے ن لیگ کے رہنما کی درخواست قبول کرتے ہوئے 8 مئی تک توسیع کر دی ہے اور نیب کو گرفتاری سے روک دیاہے ۔

یاد رہے کہ پانچ اپریل کو نیب کی ٹیم نے حمزہ شہبازشریف کو منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں گرفتار کرنے کیلئے ماڈل ٹاﺅن کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا تاہم حمزہ شہباز نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا اور لاہور ہائیکورٹ کا حکم نامہ دکھایا جبکہ اس دوران نیب ٹیم کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم نیب اہلکاروں نے وہاں سے جانے کا فیصلہ کیا ۔

اگلے روز نیب نے بھاری نفری کے ساتھ حمزہ شہبازشریف کی رہائشگاہ پر ایک مرتبہ پھر سے چھاپہ مارا لیکن وہ اس دن بھی شہبازشریف کے صاحبزادے کو گرفتار نہیں کر سکے ، حمزہ شہباز کی گرفتاری کی کوشش کی اطلاع ملتے ہی ن لیگ کے کارکنان بڑی تعدا میں ماڈل ٹاﺅن کی رہائشگاہ کے باہر پہنچ گئے اور احتجاج شروع کر دیا جس کے باعث نیب کو بھاری تعداد میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔

تاہم لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو ہفتے کے دن ہی ایک روز کی عبوری ضمانت دے دی جس کے باعث نیب کی ٹیم گرفتار کیے بغیر واپس چلی گئی تاہم حمزہ شہبازشریف پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے جہاں انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں