96

عمران خان نے افغانستان کیلئے پیغام جاری کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں فریق نہیں بنیں گے اور ہم امن عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ طویل عرصہ بعد افغانستان میں امن کاتاریخی موقع ملا ہے ، افغانستان کے اندرونی معاملات میں فریق نہیں بنیں گے اور ہم امن عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، افغان مسئلہ سے پاکستان اور افغانستان دونوں متاثر ہوئے، افغان امن عمل نے طویل انتظار کے بعد خطے میں امن کاموقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں ہرقسم کے تشدد کیخلاف ہے، 40سالہ افغان تنازع سے دونوں ممالک کے عوام متاثر ہوئے، افغانستان میں پرتشدد فضا سے پاکستان بہت متاثرہوا، جبر کے ذریعے مذاکرات کو کسی نہج پر پہنچانا درست نہیں، فریقین کوموقع کی نزاکت کااحساس کرنے کی درخواست کرتے ہیں، امن عمل کی کامیابی ،پاکستان ہرقسم کی معاونت کیلئے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں