39

ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا شاندار کام

ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور ٹویٹر پر کافی ایکٹو نظر آتے ہیں اور اکثر اوقات پریشان پاکستانیوں اور بیمار لوگوں کی مدد کرنے کا بیڑا اٹھانے کا بھی اعلان کرتے رہتے ہیں تاہم ایسی صورتحال میں ایک ٹویٹر صارف نے آصف غفور کی توجہ بلوچستان کانسٹبلر ی کے سپاہی فض الرحمان کی جانب دلوائی جو کہ گزشتہ چار سال سے قومہ میں ہے جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی انتہائی شاندار اقدام اٹھالیا اور ٹویٹر صارف کو بھی اس سے آگاہ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ۔

تفصیلات کے مطابق مان قاضی نامی ایک ٹویٹر صارف نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا کہ ”بلوچستان کانسٹلبری کا سپاہی فضل الرحمن 4 سال قبل ڈیوٹی جاتے ہوئے موٹرساہیکل ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوئے اوراب 4سال سے بستر پر پڑا ہے ،فضل کا علاج ممکن ہیں پر غربت نے ناممکن بنایا ہے،کوئی مدد کرنا چاہیں تووہ فضل الرحمن کے بھائی حبیب الرحمن سے رابطہ کر سکتا ہے ۔ ٹویٹر صارف نے نمبر بھی جاری کیا ۔

یہ ٹویٹر سلیمان نامی ٹویٹر صارف کی نظروں سے گزری تو انہوں نے اس جانب آصف غفور کی توجہ دلانے کی کوشش کی اور کہا کہ ” آپ کی توجہ طلب ہے ، یہ کسی نے ٹویٹ کی ہے جس کے ساتھ مکمل معلومات موجود ہیں اور امید کرتاہوں کہ آپ ضرور ان کی معلومات حاصل کریں گے اور اگر واقعی ایسا ہو تو ان کے علاج کیلئے مدد بھی کریں ڈی جی آصف غفور نے نوجوان کی درخواست پر فوری نوٹس لیا اور بعد ازاں ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ” رابطہ ہو چکا ہے ، وہ 2015 میں پیش آنے والے حادثے کے بعد سے قومہ میں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے ، ان کے چار بچے ہیں جن کی دیکھ بھال کی جارہی ہے ، ہاں انہیں مالی امداد کی ضرورت ہے اور ان کی دیکھ بھال کی جائے گی ۔ “ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کی جانب سے ٹویٹر صارف کو توجہ مبذول کروانے پر شکریہ بھی ادا کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں