73

پی سی بی چیئرمین کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اور لڑکے جیت کیلئے پرعزم ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے پارلیمینٹ ہاﺅس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس دوران بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ اور کرکٹ ورلڈکپ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، پاکستانی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے پرعزم ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کرکٹ سمیت ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ سے کرکٹ ڈپلومیسی کو فروغ حاصل ہوگا اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں