93

پاکستانی نژادفرانسیسی شہری کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ آف پاکستان نے راولپنڈی سے خاتون ڈاکٹر کے اغوا کیخلاف کیس میں پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری کی ضمانت منظورکرلی،عدالت نے ملزم سلطان کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ملزم کے بیرون ملک جانے پربھی پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میںراولپنڈی سے خاتون ڈاکٹر کے اغوا کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس منظورملک کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی ،سی پی او راولپنڈی عدلت میں پیش ہوئے،جسٹس منظور ملک نے استفسار کیا کہ آپ سی پی اوہیں،بتائیں لڑکی کہاں ہے؟خاتون اگرزندہ ہے تو کہاں چلی گئی؟جسٹس منظور ملک نے کہا کہ ایک خاتون کالاپتہ ہوجاناانتہائی تکلیف دہ ہے،دعاکرتے ہیں خاتون زندہ ہو۔

جسٹس منظور ملک نے استفسار کیا کہ ملزم سلطان سے دوران تفتیش کوئی ثبوت ملا؟سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ ملزم سلطان سے کوئی ثبوت نہیں ملا،جسٹس منظور ملک نے کہاکہ ملزم سلطان 11 ماہ سلاخوں کے پیچھے رہا،پولیس کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں۔عدالت نے کہا کہ پولیس ڈیڑھ سال سے اغواخاتون کوبرآمدنہیں کرسکی۔

عدالت نے راولپنڈی سے خاتون ڈاکٹر کے اغوا کیخلاف کیس میں پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری کی ضمانت منظورکرلی،عدالت نے ملزم سلطان کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ملزم کے بیرون ملک جانے پربھی پابندی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں