154

جعلی اکاﺅنٹس ،ملزم ڈاکٹر ڈنشا کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار ملزم ڈاکٹر ڈنشا کو11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا جبکہ میگامنی لانڈرنگ کیس میں 5 ملزموں کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت راولپنڈی میں جعلی اکاﺅنٹس اور میگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست کی سماعت ہوئی،نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار ملزم ڈاکٹر ڈنشا کو راہداری ریمانڈختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا،جج احتساب عدالت نے ملزم سے استفسار کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں ؟اس پر ملزم نے کہا کہ نیب نے جتنی باتیں کیں وہ سب جھوٹ ہیں،نیب کومطلوب تمام ریکارڈفراہم کردیا ہے،ملزم کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی کے سامنے شامل تفتیش ہواتھا،جب بھی بلایاگیاپیش ہوا،نیب سے مکمل تعاون کیا۔

عدالت نے ملزم ڈاکٹر ڈنشا کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا اور ملزم کو 6 مئی تک نیب کے حوالے کردیا،عدالت نے ڈاکٹرڈنشا کووکیل اوراہلخانہ سے ملنے کی اجازت دیدی،عدالت نے میگامنی لانڈرنگ کیس میں 5 ملزموں کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی ،ملزموں میں میر محمد علی، ممتاز چنا ،محمد علی ،مہتاب علی اورقربان علی شامل ہیں،عدالت نے ملزموں کو 5 ،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں