74

وفاق کے بعدخیبرپختونخواکابینہ میں بھی ردوبدل کافیصلہ

وفاق کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کافیصلہ کرلیا گیا،وزیراعظم عمران خان کی چین سے واپسی پر پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں ردوبدل ہوگا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وفاق کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وزراکے قلمدان تبدیل کئے جائیں گے،وزیراعظم کی چین سے واپسی پرپنجاب اورخیبرپختونخواکابینہ میں ردوبدل ہوگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواکابینہ میں 4 نئے معاونین اورمشیرشامل کئے جائیں گے جبکہ کارکردگی نہ دکھانے والے مشیر،وزراکوفارغ کیاجائے گا۔

صوبائی وزیر محب اللہ سے زراعت کاقلمدان واپس لیاجائےگاجبکہ عاطف خان سے یوتھ اینڈ سپورٹس کامحکمہ واپس لیاجائےگا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیق الرحمان کوپی اینڈڈی کامحکمہ دینے کاامکان ہے جبکہ عارف احمدکوپبلک ہیلتھ کامحکمہ دینے کاامکان ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ آغااکرام اللہ کوزراعت اور ریاض کو زکوٰة وعشرکامحکمہ دیاجائےگا ذرائع کا کہنا ہے کہ شہرام ترکئی سے بلدیات کاقلمدان واپس لئے جانے کاامکان ہے،عائشہ بانو کوبھی کابینہ کاحصہ بنانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں