117

’آل ٹائم ورلڈ کپ الیون‘ کا اعلان ہو گیا، کون سے پاکستانی لیجنڈ شامل ہیں؟

کھیلوں کی معروف ویب سائٹ ’کرک انفو‘ نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءسے پہلے ’آل ٹائم ورلڈکپ الیون‘ کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے سابق کپتان عمران خان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو بھی شامل کیا گیا ہے اور قیادت عمران خان کے سپرد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ کے 22 سٹاف ممبرز نے ایک سروے کے بعد آل ٹائم ورلڈ کپ ٹیم تشکیل دی ہے جس میں کھلاڑیوں کو اپنے کیرئیر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچز میں کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔سلیکٹرز نے ورلڈ کپ کیلئے 39 کھلاڑیوں میں سے 11 کا انتخاب کیا اور ان میں وسیم اکرم واحد کھلاڑی تھے جو تمام سلیکٹرز کا انتخاب تھے۔

آل ٹائمز ورلڈ کپ ٹیم کی قیادت عمران خان کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ، بھارت کے سچن ٹنڈولکر، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ، ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز، سری لنکا کے کمار سنگاکارا، پاکستان کے عمران خان، جنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر، پاکستان کے وسیم اکرم، آسٹریلیا کے شین وارن، سری لنکا کے متھایا مرلی دھرن اور آسٹریلیا کے گلین میگرا شامل ہیں۔

کمار سنگاکارا کے مقابلے میں سری لنکا کے سنتھ جے سوریا، آسٹریلیا کے سٹیو واہ، بھارت کے کپل دیو اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز تھے لیکن سلیکٹرز نے سنگاکارا کو آل ٹائمز ورلڈکپ ٹیم کیلئے منتخب کیا جبکہ سفید کٹ میں ورلڈ کپ کھیلنے والے 2 کھلاڑی ویوین رچرڈ اور عمران خان ٹیم میں شامل ہیں اور 9 کھلاڑی کلر کٹ میں ورلڈکپ کھیلیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں