96

وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی کادورہ چین منسوخ

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے چین کا دورہ منسوخ کردیا،وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیربحری امور علی زیدی نے حکومتی معاملات میں مصروفیات کے باعث چین کا دورہ منسوخ کردیااور وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا ،وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو حکومتی معاملات کوترجیحی بنیادوں پردیکھنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے،وفاقی وزرا،مشیران اور معاون خصوصی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں