84

سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر تمام ٹیکسز بحال کر دیئے

سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکس سے متعلق معاملے کا فیصلہ سنا دیاہے اور تمام ٹیکسز بحال کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اب عوام کی موجیں ختم ہو گئی ہیں کیونکہ موبائل فون کارڈز پر جاری کیا گیا حکم امتناع سپریم کورٹ نے واپس لے لیاہے اور موبائل کارڈز پر تمام ٹیکسز بحال کر دیئے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے 12 جون کو حکم امتناع جاری کیا تھا جسے آج واپس لے لیا گیاہے ۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ عدالت عظمیٰ اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں