111

عابد علی کس بھارتی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں؟

آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو میچ میں سنچری کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی نے بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر میرے آئیڈیل ہیں اور تکنیکی طور پر ان کی بیٹنگ کو فالو کرنے کی کوشش کرتا ہوں، انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے دوران میری ان سے ملاقات ہوئی تو میرے لئے یہ بہت خوشی کا دن ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا یہ ممکن نہیں کہ میں ٹنڈولکر سے بات چیت کرنے کی کوشش کروں اور وہ انکار کر دیں، وہ بہترین شخصیت ہیں اور بڑا کھلاڑی ہمیشہ نوجوانوں کو سکھانے کی کوشش کرتا ہے، ٹنڈولکر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈز سمیت دنیا کے دوسرے عظیم پلیئرز سے بھی ملنا چاہوں گا۔

اوپننگ بلے باز نے کہا کہ سلیکٹر اور ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا، اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، میں نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی، ورلڈ کپ کے دوران ایسی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا جس کا مجموعی طور پر فائدہ قومی ٹیم کو ہو کیونکہ میری خواہش ہے کہ اپنی کارکردگی سے پاکستان کو میچ جتواﺅں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں