70

عمران خان نے سری لنکن وزیراعظم کوکیا پیشکش کی ؟

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے جس دوران انہوں نے ایسٹر پر ہونے والے دہشتگرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کیلئے اقدامات کیلئے تعاون فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران سری لنکا میں ایسٹر کے روز ہونے والے دہشتگرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ وزیراعظم عمران خا ن نے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان قیمتی زندگیوں کے ضیاع پر شدید غمزدہ ہے اور اس مشکل وقت میں پاکستا ن کے عوام اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، دہشتگردی کے سخت متاثرہ ہونے کے باعث ہم آپ کا درد سمجھ سکتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ دہشتگردی کی کوئی حدود اور کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ عمران خان اور سری لنکن وزیراعظم کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم پاکستان نے سری لنکا کو انسداد دہشتگردی کیلئے اقدامات کیلئے تعاون فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں