47

2000 پاکستانی قیدیوں میں سے طرف 200 رہا

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قید 2000 پاکستانیوں میں سے صرف 200 کو رہائی دی گئی ہے جبکہ سعودی ولی عہد نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر وعدہ کیا تھا کہ سعودی عرب میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کیا جائے گا۔

اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں جسٹس پروجیکٹ پاکستان کی رپورٹ کے اجراءکے موقع پر تقریر میں سابق سینیٹر نے وزیراعظم سے کہا کہ سعودی ولی عہد سے باقی پاکستانیوں کی رہائشی کے لئے بھی کہیں جنہیں انہوں نے خود سعودی عرب میں پاکستانیوں کا سفیر قرار دیا تھا۔ تقریب سے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو اور رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں