37

جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کردیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کردیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کردیا۔یونیورسٹی ریکٹرلیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد اصغرنے تعلیمی سرگرمیوں اور تعلیمی سٹریٹجک پلان پربریفنگ دی،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے یونیورسٹی کے قیام کیلئے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ،آرمی چیف نے 2 سال کی قلیل مدت میں یونیورسٹی کے قیام پرانتظامیہ کی کارکردگی کوبھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے نیو ٹیک کے یونیورسٹی برائے صنعت کے تصور کو سراہا، نیو ٹیک معاشی ترقی کیلئے صنعتی شعبے کیلئے لیڈرز اورپیشہ ورانہ فورس بنانے کیلئے پر±عزم ہے ،چیف آف آرمی سٹاف نے یونیورسٹی اور صنعتوں کے درمیان موثر رابطوں کے قیام کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے یونیورسٹی کے ابتدائی کیمپس کو بنانے میں ایف ڈبلیو او کے تعاون کو سراہا ،آرمی چیف نے اسلام آباد راولپنڈی میں یونیورسٹی مین کیمپس کے قیام کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،نیو ٹیک کو کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی حدود میں قائم کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں