104

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس پر وائس چیف آف نیول سٹاف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا اور پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا ۔

ترجمان کے مطابق مقامی سطح پر تیار کئے گئے میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت کھتا ہے اور پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد اور آپریشنل صلاحیت کا ثبوت ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے میزائل فائرنگ کے کامیاب تجربے کے بعد وائس چیف آف نیول سٹاف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں