56

“مایوسی ہوئی کہ اس سال میں میگا ایونٹ کا حصہ نہیں، ” وہاب ریاض

پاکستانی فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ایک کرکٹر کی حیثیت سے ہر کھلاڑی ورلڈکپ میں شمولیت کی خواہش رکھتا ہے اور میرے لئے یہ بہت مایوسی کی بات ہے کہ اس سال میں میگا ایونٹ کا حصہ نہیں بنوں گا۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی ہی حیثیت سے میرا کام اچھی کارکردگی دکھانا ہے اور باقی سب سلیکٹرز کا کام ہے تاہم امید ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے اہم ترین ٹورنامنٹ کیلئے بہترین منصوبہ سازی کی ہو گی۔ میں نے ہر موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی اور اگر آپ میرا ریکارڈ دیکھیں تو میں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی وکٹیں حاصل کیں جہاں کی کنڈیشنز فاسٹ باﺅلرز کیلئے زیادہ سازگار نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا سرفراز احمد ایک اچھا کپتان ہے مگر گراﺅنڈ میں اس کا غصہ بعض اوقات باﺅلرز کیلئے مشکل صورتحال پیدا کر دیتا ہے اور وہ بیک فٹ پر چلے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں