64

”ورلڈکپ سکواڈ میں اس چیز کی کمی ہے “ وہاب ریاض

قومی فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے منتخب ہونے والے پاکستانی سکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی ہے جس کے باعث ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران وہاب ریاض نے کہا کہ میرے خیال سے تجربہ کار کھلاڑی بڑے ٹورنامنٹس میں فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں اس لئے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو میگا ایونٹ میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کو مزید مضبوط کرنے کیلئے سکواڈ میں عمر اکمل جیسے بلے باز کو بھی ضرور شامل کیا جانا چاہئے تھا۔ آپ کو کسی ایسے مڈل آرڈر بلے باز کی ضرورت ہے جو دباﺅ میں بھی ناصرف رنز بنا سکے بلکہ میچ ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں