69

” ہمیں بی آر ٹی منصوبے کیلئے شہبازشریف کی ضرورت ہے “

پشار میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے تاخیر کا شکار ہے اور اس کی لاگت میں اضافہ ہو تا جارہاہے جس کے باعث خیبر پختون خواہ کو عوام کے غم و غصے کا بھی سامنا ہے تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے اس حوالے سے انکوائری بھی کروائی ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دویوار پر شہبازشریف کیلئے پیغام درج کیا گیاہے ، دیوار پر لکھا گیاہے کہ ”ہمیں بی آ ر ٹی منصوبے کیلئے شہبازشریف کی ضرورت ہے ۔“ یہ ویڈیو شہبازشریف کی نظروں سے بھی گزری اور انہوں نے اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ ” پشاور کے عوام پچھلے کئی سالوں سے نا اہل حکومت کے نا مکمل منصوبوں کی وجہ سے مشکالات کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن آپ نے ”گبھرانا نہیں ہے“،کیونکہ یہ مشکل وقت بھی انشاءاللہ جلد گزر جائے گا، آپ کا اور پشاور کے عوام کی محبت کا شکریہ!۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں