108

ورلڈکپ قومی ٹیم کا پہلا ٹارگٹ کیا ہو گا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا پہلا ٹارگٹ ٹاپ فور میں جگہ بنانا ہے، پاکستانی ٹیم متوازن ہے اور میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

برطانیہ روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ہم گزشتہ دو سال سے ورلڈکپ کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور اب اس کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ہماری ٹیم متوازن ہیں جس میں باﺅلنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں ہر طرح کی ورائٹی موجود ہے۔

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں یاسر شاہ کی شمولیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ہمیں شاداب خان کی غیر موجودگی میں بہترین ریسٹ (کلائی) سپنر کی ضرورت ہے اور یاسر شاہ اس حوالے سے بہترین انتخاب ہیں۔ انہوں نے سیریز میں اچھی کارکردگی پر محمد عامر کو سکواڈ میں شامل کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

قومی بلے بازوں کی کارکردگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کے سٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی ہے اور ہمیں بابراعظم سے بہت زیادہ امیدیں ہیں کیونکہ وہ ہمارے سکواڈ کا ایک بہترین کھلاڑی ہے، ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد ہے جو ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں